انجری سے قبل ریٹائرمنٹ لے لوں گا، راجر فیڈرر نے عندیہ دیدیا
میلبورن:آسٹریلین اوپن کے دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر 3 راجر فیڈرر نے بھی اینڈی مرے کی تقلید کرے ہوئے ومبلڈن کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دے دیا۔ اینڈی مرے تو انجری مسائل کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے جبکہ گرینڈ سلام فتوحات کا ریکارڈ بنانے والے راجر فیڈرر نسبتاً عروج پر کھیل کو خیرباد کہنے کے خواہشمند نظر آرہے ہیں ۔اگرچہ سوئس ٹینس اسٹار بھی اپنے کیریئر کے آخری مراحل ہی میں لیکن وہ اچھی کارکردگی کے ذریعے اب بھی عالمی رینکنگ میں نمایاں ہیں۔ راجر فیڈرر 2019ءکے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے خلاف میچ سے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کریں گے۔ فیڈرر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیکن وہ چاہیں گے اپنی خواہش اور مرضی سے کھیل چھوڑیں اور انہیں اینڈی مرے کی طرح انجری کے ہاتھوں رخصت نہ ہونا پڑے۔ومبلڈن ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس کے موقع پر میں یہ فیصلہ کرنا پسند کروں گا لیکن دوسرے مقابلے بھی ہیں اور کون جانے یہ وقت کب آجائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں