Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈر اور اینڈی مرے نے کشتی پر ٹینس کھیلی

  زیورخ...سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے کشتی پر ٹینس کھیلنا شروع کردی۔راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کے درمیان دریائے لیمٹ میں کشتی پر تشہیری مقابلہ ہوا جس کے بعد زیورخ میں چیریٹی میچ بھی کھیلا گیا۔ مقابلے سے حاصل ہونے والی آمدنی راجر فیڈرر فاونڈیشن کو جائے گی جو افریقہ میں سہو لتوں سے محروم بچوں کیلئے کام کرتی ہے۔ میچ فار افریقہ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔ اینڈی مرے کو حال میں کہنی میں تکلیف کی شکایت تھی جس کا اثر یہاں بھی نظر آیا انہوں نے کھیل کے دوران دو غلطیاں کیں۔ اسی لئے انہیں 6-3 اور 7-6 سے شکست ہوئی۔ وہ ایک مہینے بعد کسی بھی میچ میں نظر آئے تھے، آئندہ ہفتے مونٹی کارلو اوپن میں شرکت کریں گے۔ 

 

شیئر: