حفاظتی بیلٹ کی پابندی 96فیصد
ریاض ۔۔۔۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کی شرح 96فیصد تک پہنچ گئی۔ مملکت بھر میں 40ملین گاڑیاں ہیں۔ ان میں سے 96فیصد گاڑیوں کے ڈرائیور حفاظتی بیلٹ کی پابندی کررہے ہیں۔ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کے بعد پابندی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔