Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں خشک سالی: شدید انسانی بحران کا خدشہ

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں شدید خشک سالی سے انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ متاثرہ علاقوں میں نہ صرف بچے غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ مویشیوں کو بھی صورت حال سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور متاثرین نقل مکانی مجبور ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے 20 اضلاع خشک سالی سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ صورت حال روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے ۔ پی ڈی ایم اے دستیاب وسائل سے متاثرین کی مدد کررہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے تاہم بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل درکار ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 18 جنوری کو اسلام آباد میں خشک سالی کی صورت حال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا جس میں وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے اضافی مالی معاونت کا مطالبہ کریں گے۔
 
 

شیئر: