Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: ٹھنڈی ہواﺅں سے شہری ٹھٹھرنے لگے

کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا جس کے بعد شہریوں میں طبی مسائل بڑھنے لگے اور گرم ملبوسات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج م وسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح سے چلنے والی سرد ہوائیں جاری رہیں گی۔ ماہرین کے مطابق سائبیرین ہوائیں چلنے سے کراچی کا موسم اچانک سرد ہوگیا ہے اور اس کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔
 

شیئر: