8 سرکاری اداروں کی آن لائن پنشن کارروائی
ریاض۔۔ 8 سرکاری اداروں نے آن لائن پنشن کارروائی کا آغاز کردیا۔اِن اداروں میں محنت و سماجی بہبود ، صحت و تعلیم کی وزارتوں ، کنگ فیصل یونیورسٹی، پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے، محکمہ خفیہ، امن عامہ اور پاسپورٹ کے ادارے شامل ہیں۔