طیارے میں اس طرح بھی سفر!
برمنگھم۔۔۔ آج کے دور میں جب 2018ءکے آخری ایام حال ہی میں گزرے ہیں اور 2019ءابھی شروع ہی ہوا ہے اسلئے تعطیلات کی بھی بھرمار ہے اور جہاں تعطیلات ہو ں وہاں لوگ سیر و سیاحت اور سفر سے آخری وقت تک لطف اندوز ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ خواہش بنیادی طورپر انسان کی جبلت میں شامل ہے کہ وہ لمحات میسر کو پوری طرح استعمال کرے اسی لئے لوگ چھٹیاں ختم ہونے سے قبل سیر و سیاحت پر نکلنے یا تفریح سے واپسی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ مگر صورتحال اتنی عجیب ہوگئی ہے کہ طیاروں پر نشستیں دستیاب نہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ٹی یو آئی کی فلائٹ پر پیش آیا جو مینورکا سے برمنگھم آرہی تھی۔چند افراد پر مشتمل خاندان نے باقاعدہ ٹکٹ خریدا تھا۔ ایئرپورٹ پر بریفنگ بھی ہوئی۔ طیارے کے گیٹ پر موجود عملے نے بھی انکا ٹکٹ دیکھا تھا مگر جب وہ طیارے میں پہنچے تو انہیں اپنی نشست کہیں نظر نہیںآئی۔ طیارے کے عملے نے خود بھی ان کی نشستوں کی تلاش کے بعد بتایا کہ اس پرواز میں انکی تو کوئی نشست ہی بک نہیں۔ اب صورتحال اتنی عجیب ہوگئی کہ وہ نہ ہی طیارے سے اتر سکتے تھے اور نہ ہی انہیں نشست مل سکتی تھی۔ مجبوراً پورے کنبے کو2گھنٹے طویل اس پرواز کے دوران طیارے کے فرش پر بیٹھنا پڑا۔