2018ء: چینی درآمدات و برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
بیجنگ۔۔۔ چین کی کسٹمرز کے جنرل انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق2018ءمیں غیر ملکی تجارتی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 305کھرب 10 ارب یوان کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی جو 2017ءکے مقابلے میں 9.7 فیصد زیادہ ہے۔ان میں برآمدات کا حجم 164کھرب 20 ارب یوان اور درآمدات کا 144 کھرب یوان رہا جو 2017ءکے مقابلے میں بالترتیب 7.1 فیصد اور12.9 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح بین الاقوامی تجارتی سرپلس میں18.3 فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابستہ ملکوں کے ساتھ چین کے تجارتی و اقتصادی تعاون میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ ان ملکوں کے ساتھ چین کے درآمدات و برآمدات میں13.3 کا اضافہ سامنے آیا ہے۔