Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائیو اسٹارہوٹلوں میں دعوت اڑاکر رفوچکر ہونیوالے باپ بیٹا گرفتار ؟

ممبئی۔۔۔ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں اکثر ڈنر کا آرڈ ر دیکر شکم سیر ہونے کے بعد بل ادا کئے بغیر رفوچکر ہوجانے والے باپ بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ہوٹلوں میں مہمان کی شکل میں پہنچنے والے باپ بیٹے کی شکایت ویوانت پریزیڈنٹ اور تاج محل پیلس کی طرف سے درج کرائی گئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم سہاس نیر اور بیٹا سوپنل سانتا کروز علاقے میں واقع ہوٹل میں دھوکہ دیہی کی ۔ دونوں مغربی کاندیولی کے رہنے والے ہیں۔ خود کو کسی کوآپریٹیو ہاؤس کا ملازم ظاہر کرکے ہوٹل کی بکنگ کرتے اور انہیں لینے کیلئے ہوٹل سے کار بھیجنے کی فرمائش کرتے تھے۔ ہوٹل استقبالیہ پر پہنچنے کے بعد تلاشی لئے جانے پر وہ انتہائی تھکا ہوا ظاہر کرتے اور کمرے میں جانے سے قبل ہوٹل کے ریستوران میں ہی ڈنر کا آرڈر کردیتے۔ہوٹل کے ریستوران میں پیٹ بھر کرکھانے کے بعد بل ادا کئے بغیر نظر چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔ ان کی یہ ترکیب اس وقت تک کامیاب رہی جب تک کہ وہ تاج گروپ کے ایک ہوٹل تاج ویوانتا میں نہیں پہنچے تھے۔ ہفتے کوتاج ہوٹل کی کار سے پہنچنے کے بعد دونوں نے ریستوران میں ڈنر کیا اور 8831روپے کا بل جمع کرنے سے قبل اٹھ کر جانے لگے تو ہوٹل کے ملازم نے با پ بیٹے کو روک لیا اور انہیں کف پریڈ پولیس اسٹیشن کے حوالے کرلیا۔پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ ان کی جیب میں ایک پیسہ بھی نہیں تھا ۔ با پ بیٹے پر الزام ہے کہ اب تک وہ تاج محل پیلس میں 32 ہزارروپے کا ڈنر کرکے فرار ہوچکے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف دفعہ420( دھوکہ دہی) سمیت آئی پی سی کی متعدد دفعات کے ساتھ کیس درج کرکے قانونی کارروائی شرو کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ممبئی میں34پٹرول اسٹیشن بند؟

شیئر: