Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تاران قومی تحریک کے زیر اہتمام سمینار، سیکڑوں افراد کی شرکت

ہم آزادی تو حاصل کرچکے ہیں مگر اب ہمیں غربت کے خلاف اور بے کس افراد کے حق میں ایک اور جنگ  لڑنی ہے، نصیب الرحمن درویش

    ریاض (ذکاء اللہ محسن )تاران قومی تحریک کی جانب سے فقید المثال سمینار منعقد ہوا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور تحریک کے ساتھ اپنی وابستگی کا عزم کیا۔ تاران قومی تحریک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انکی تحریک کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بنائی گئی ہے جس میںخیبر پختونخوا کے تمام قبائل کی نمائندگی موجود ہے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے ہوئے تحریک کے مرکزی صدر نصیب الرحمان درویش کا کہنا تھا کہ پختون پاکستان کی باوقار قوم ہے، اس نے قیام پاکستان کیلئے جتنی جدوجہد کی اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہمارے آبائو اجدادنے جس طرح اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر پاکستان بنایا اور پھر آزادیٔ کشمیر کیلئے اپنی جانوں کو قربان کیا اس سے آزاد کشمیر کا خطہ وجود میں آیا ۔ہم آزادی تو حاصل کرچکے ہیں مگر اب ہمیں ایک اور جنگ لڑنی ہے اور وہ جنگ غربت اور بے کس افراد کیلئے ہے۔ جس طرح خیبر پختونخواکے لوگوں نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا بالکل اسی طرح ہمیں تاران قومی تحریک کے ذریعے پاکستان بھر میں سماجی قوموں کو فروغ دینا ہے کیونکہ ایک انسان ہی دوسرے بے سہارا انسان کی بہتر طور پر خدمت کر سکتا ہے اور کام آسکتا ہے۔ اللہ کا دین اور اللہ کے رسول کے فرمان کے مطابق ہمیں ملکر بے کسوں، یتیموں، غرباء اور مشکلات کا شکار افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار نبھانا ہوگا تاکہ پاکستان کے اندر انسانیت پروان چڑھے اور ہر انسان اپنے مسلمان بھائی کو اپنا بھائی سمجھتے ہوئے اس کی بھلائی کر سکے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے معاشرے کی محرمیوں کو ختم کرنے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنی قوم کے کام آئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان میں پاسپورٹ ڈائریکٹر صدیق اکبر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں بے شمار این جی اوز کام کرتی ہیں جو انسانی فلاح وبہبود کیلئے دن رات اپنے وسائل استعمال کر رہی ہیں جس سے صحت، ایجوکیشن اور دیگر اہم امور بڑے احسن انداز میں پروان چڑھ رہے ہیں۔خیبر پختونخواکے عوام بڑے غیور ہیں اور ہمیشہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب کی تعمیرو ترقی میں بھی جہاں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کشمیر کے لوگوں نے اپنا کردار نبھایا ہے وہیں پختون بھائیوں نے بھی جاں فشانی اور اخوت و بھائی چارے کی فضا کو روا رکھتے ہوئے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں بے شمار کام کیا ہے۔ تاران قومی تحریک کا مقصد  نیک ہے اور اس کا منشور غریب کی مدد کرنا ہے اور ایسی تنظیموں کی بدولت حالات میں بہتری لانا ممکن ہے ۔سرپرست اعلیٰ سعید نواب تاران نے تاران یوتھ فورس کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ملک سرتاج جلات ، تاج الدین، عمر زادہ، تن دھن سلیم، ملک فرمان، ملک جمال الدین ،جنت گل ، شیر بھادر، حیات اللہ تاران، فرویز خان اور حاجی سردار تاران،  ڈاکٹر اشرف تاران نے پاکستان سے ٹیلیفوننگ خطاب کیا۔آخر میں نصیب الرحمن اور دیگر افراد کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:- - - - -پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام” پاکستان سٹرس ویک

شیئر: