Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزامات کا مقصد شہرت کو تباہ کرنا ہے،راجکمارہیرانی

بالی وڈ کو منا بھائی اور سنجو جیسی مشہور بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار راجکمار ہیرانی اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے ردعمل میں کہتے ہیں کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کا مقصدمیری ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنا ہے جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔راجکمار کا کہناہے کہ الزامات میرے لئے حیران کن ہیں۔ سوچاتھا اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہئے لیکن الزام لگانے والی نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ اب میڈیا کا سہارا لیا۔ ہدایتکار پر ان کی اسسٹنٹ نے الزام لگایاہے کہ انہیں فلم سنجو کی شوٹنگ کے دوران راجکمار ہیرانی نے کئی مرتبہ ہراساں کیا۔

 

شیئر: