Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات اسمگلنگ ،چین میں کینیڈین شہری کو سزائے موت

 بیجنگ...چین میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی گئی۔کینیڈین شہری رابرٹ کو 2014 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا رابرٹ کو جرم ثابت ہونے پر 2016 میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پراسیکیوٹر نے قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی اپیل کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ چین میں کینیڈین شہری کو سزائے موت پر تشویش ہے، چین میں موت کی سزا پر ہمارے عالمی دوستوں اور اتحادیوں کو بھی تحفظات ہونے چاہئیں۔

شیئر: