رائے پورایئرپورٹ پربگھیل نے گلاب پیش کرکے وزیر اعظم کااستقبال کیا
رائے پور - - --وزیراعظم نریندر مودی کا آج یہاں کے سوامی ویویکانند ہوائی اڈے پر چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے استقبال کرتے ہوئے گلاب پیش کیا۔ مودی نے اس موقع پر وزیراعلی بگھیل کو انکی زیر قیادت نئی حکومت کے قیام پر مبارکباددی۔ بگھیل نے حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعظم مودی کی پہلی بار چھتیس گڑھ آمدپر ریاست کے عوام کی جانب سے تہہ دل سے استقبال کیا۔آج نئی دہلی سے اوڈیشہ جاتے ہوئے خصوصی طیارے سے صبح یہاں ہوائی اڈے پہنچے تھے۔مختصرقیام کے بعد فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اوڈیشہ کے بالانگیر ضلع روانہ ہوگئے۔وزیراعظم دوپہر کو ہیلی کاپٹر سے رائے پورآئیں گے اور خصوصی طیارے سے تریویندرم جائیں گے۔