Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس میں بھرتی کی تیاری کرنیوالے3نوجوانوں کو ٹرک نے روندڈالا

مین پوری۔۔۔۔ اتر پردیش پولیس میں بھرتی کیلئے تیاری کرنے والے 3نوجوانوں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے روندڈالا ۔ اس حادثے میں 2نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔مرنیوالوں کی شناخت وشال اور شیوم کے طور پر ہوئی جبکہ تیسرا نوجوان  دیویندرشدید زخمی ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ پولیس اور فوج میں بھرتی کی تیاری کیلئے  یہ نوجوان صبح کے وقت سڑک پر دوڑلگا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔حادثے کی خبر ملتے ہی اہل خانہ میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔کشنی تھانہ کے انچارج کے کے تیواری پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچےاورمرنیوالوں کی لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرادیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کے ٹرک ڈرائیورکیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -سماج وادی اوربی ایس پی اتحاد سے نمٹنا آسان ہوگیا،وزیر اعلی یوگی

شیئر: