Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اناڑیوں سے ملک سنبھل رہا ہے نہ اپنی پارٹی‘ سعید غنی

کراچی:  سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اناڑیوں کے ہاتھوں میں آ چکا ہے۔ اب ان لوگوں سے ملک چل رہا ہے اور نہ ہی یہ لوگ اپنی پارٹی کو سنبھال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جو نئے پاکستان کا نعرہ سنا تھا، اس کے بعد اب لوگ بے چارے نئے پاکستان اور پاکستان والوں کو بھگت رہے ہیں۔ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور سیاسی طور پر بھی عدم استحکام کی صورت حال ہے۔
وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ ملک اناڑیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے ۔ ان لوگوں سے نہ ملک سنبھل رہا ہے اور نہ ہی اپنی پارٹی سنبھل رہی ہے ۔ ملک پر اللہ تعالی رحم کرے۔ مِیں سمجھتا ہوں کہ اللہ ان کو عقل دے یہ ملک کو ذاتی ادارہ سمجھنے کے بجائے ایک ملک سمجھ کر چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ موجودہ حکومت کررہی ہے، اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا اور وہ بھگت رہے ہیں۔

شیئر: