Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: 5 سالہ بچہ بازیاب‘ اغوا کار خاتون گرفتار

لاہور:  پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گزشتہ روز اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا جبکہ اغوا کرنے والی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک سے گزشتہ روز اغوا کیے گئے 5 سالہ بچے سعد کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے جوانوں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بچے کو بازیاب کرایا۔ 5 سالہ سعد گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک آیا تھا اور گھر والوں سے بچھڑ گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم برقع پوش خاتون اسے بہلا کر اپنے ساتھ لے گئی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی گزشتہ رزو منظر عام پر آ گئی تھی۔ بعد ازاں بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -کے پی کے میں جدید فی میل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری

شیئر: