Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد:  عدالت عالیہ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دی گئی سزا میں اضافے اور فلیگ شپ ریفرنس کیس میں بریت کے فیصلے کے خلاف نیب کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ 21 جنوری کو اس حوالے سے سماعت کرے گا۔
قبل ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ محض شک کا فائدہ دے کر فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے، عدالت نواز شریف کے خلاف شواہد پر سزا سنائے ۔ دوسری اپیل میں نیب کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ ثابت ہوا ہے، احتساب عدالت سے نواز شریف کو ملنے والی 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ نیب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو  7 سال قید اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -لاہور: 5 سالہ بچہ بازیاب‘ اغوا کار خاتون گرفتار

شیئر: