2040ءتک تیل کی طلب میں اضافہ
ریاض ۔۔۔ تیل امور کے ماہر ڈاکٹر ماجد المنیف نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2040ء تک سعودی پیٹرول کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ مملکت سے یومیہ 11تا 12ملین بیرل تیل طلب کیا جائیگا۔ 90فیصد تیل پیداوار پیٹرو کیمیکل ، تجارتی ، فضائی اور سمندری ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوگی۔ یہ ایسے شعبے ہیں جن کے پاس تیل کا کوئی متبادل نہیں۔المنیف نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیاں کل گاڑیوں کا ایک فیصد ہونگی۔ دنیا بھر میں فی الوقت ایک ارب گاڑیاں چل رہی ہیں۔21ویں صدی تک پیٹرول ہمارے یہاں باقی رہیگا۔ انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کا آخری بیرل سعودی عرب سے ہی نکلے گا۔