ریاض ۔۔۔ وزارت اسلامی امور نے اسلامی دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں سعودی عرب کی کاوشوں پر دستاویزی فلم جاری کردی۔ اس میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے عہد سے لیکر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے دور تک دعوتی و تبلیغی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دستاویزی فلم سعودی عرب میں دعوة سینٹرز کے پہلے فورم کے موقع پر جاری کی گئی۔