برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی
لندن ...برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی۔ ڈیل کے حق میں 202 جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ ڈالے گئے۔کنزرویٹو پراٹی کے 118 ارکان نے اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کے خلاف ووٹ دیا۔ تھریسامے کو230 ووٹوں سے شکست کا سامناکرنا پڑا ۔ یہ کسی بھی موجودہ برطانوی حکومت کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پریورپی یونین کےساتھ پچھلے سال نومبرمیں ڈیل کوحتمی شکل دی تھی۔ ووٹنگ سے قبل پارلیمنٹ میں5 دن تک بحث جاری رہی 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا شیڈول طے ہے۔