Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین ،چاند پر پودے اگانا شروع

بیجنگ۔۔۔ چین نے چاند کے تاریک ترین حصے پر اپنے مشن کی کامیاب لینڈنگ کے بعد چاند پر پودے اگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ مشن چینگ ای 4کی کامیابی کے بعد مریخ پر بھی مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاند کے دور دراز اور تاریک ترین حصے پر لینڈنگ کرنے کے بعد مشن چینگ ای 4کی دونوں گاڑیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ان گاڑیوں نے چاند کی سطح پر کپاس، تِل اور آلو کے بیج بوئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت یہ دیکھا جائے گاکہ چاند کی سطح پر پودا اُگنا ممکن ہے یا نہیں۔چینی نیشنل اسپیس سینٹر کے حکام کے مطابق چاند کی سطح نباتات کیلئے انتہائی سخت ہے تاہم پھر بھی یہ تجربہ کر کے پرکھا جا رہا ہے کہ وہاں کنٹرولڈ کنڈیشن میں پودے اُگ سکتے ہیں یا نہیں۔بیجوں کی آبیاری کیلئے خلائی گاڑی پر پانی بھی موجود ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو چاند کی سطح پر پہلی بار ہریالی دکھائی دے گی۔
 

شیئر: