جہیز نہ ملنے پر بہو کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا؟
بریلی۔۔۔جہیز کے لالچ میں سسرال والوں نے بہوکے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کردیا۔لڑکی کے گھر والوں نے الزام لگایاکہ سسرالیوں نے2لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جوپورا نہ ہونے پر بیٹی کو پھانسی دیدی جبکہ سسرالیوں کا کہنا ہے کہ بہو نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔حافظ گنج کے لبھیڑا گاؤں کے رہنے والے ایوب نے اپنی بیٹی نازنین کی شادی عزت نگر کے پرتار پور گاؤں کے رہنے والے تسلیم کے ساتھ کی تھی۔ شادی میں تقریباً5لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا تاہم سسرال والے ناخوش تھے۔نازنین کی موت کی اطلاع پاکر ایوب نازنین کے گھر پہنچے جہاں اس کی لاش زمین پر پڑی دیکھ کر بیہوش ہوگئے۔ہوش آنے کے بعدانہوں نے واقعہ کی رپورٹ عزت نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔