Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کے کسی بھی علاقے میں رہنے والوں کیلئے بی ایچ یو سے ڈپلومہ کی سہولت

وارانسی۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) نے ہندوستان کے کسی بھی علاقے میں رہنے والوں کیلئے گھربیٹھے ڈپلو مہ اور سرٹیفکیٹ کورس کی سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ان کورسز کی کلاسیں اور امتحانات آن لائن ہونگے۔ابھی تک بی ایچ یو میں زیر تعلیم طلباء کے علاوہ یونیورسٹی کے قرب و جوار میں رہنے والے لوگ ہی ڈپلومہ اور دیگر کورسز کرپاتے تھے۔نئی سہولتوں کی بدولت دیگر مصروف افراد کا بھی بی ایچ یو سے تعلیم حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کو آن لائن کرنے کیلئے یونیورسٹی اور آن لائن ایجوکیشن اسٹڈی آف ایکٹیو لرننگ فار انسپائرنگ مائنڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کے مابین معاہدہ ہوگیا۔بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راکیش بھٹناگر کی صدارت میں ڈین، ڈائریکٹر اور شعبہ کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ میں اس معاملے پر اتفاق کیا گیا۔
٭بی ایچ یو میں 65سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسز:
آن لائن ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسزکا آغاز سب سے پہلے زرعی سائنس کے شعبے سے ہوگی۔ مستقبل میں لسانیات اور پرفارمنگ آرٹ کے علاوہ تقریباً65مضامین میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسز شروع کئے جائیں گے۔بی ایچ یومیں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسزسمیت 150 سے زیادہ کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔بی ایچ یو کے وائس چانسلر پروفیسر بھٹناگر نے بتایا کہ آن لائن تعلیم سے ملک کے دور دراز علاقوں میں آباد لوگ پارٹ ٹائم ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بی ایچ یو کے کمپیوٹر انچارج پروفیسر وویک سنگھ نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ وڈپلومہ کورسز کو آن لائن کرنا اچھاا قدام ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہاتھرس: لڑکی کو کچل کر فرار ہونیوالا پولیس ڈرائیورگرفتار

شیئر: