Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس ، کمیونسٹ اور 2،3جج مندر تعمیر میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں، اندریش

نئی دہلی۔۔۔آرایس ایس کے رہنما اندریش کمارنے رام مندرکی تعمیرمیں تاخیر پر الزام لگایا کہ کانگریس، کمیونسٹ پارٹی اور2،3جج اسکے ذمہ دار ہیں۔وہ مندرکی تعمیرمیں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔ انہوں نے پھرمطالبہ کیا کہ حکومت مندرکی تعمیرکیلئے آرڈیننس لائے ۔ اندریش کمارنے یہ بھی کہا کہ برسراقتداربی جے پی آئندہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے رام مندرکو انتخابی موضوع نہیں بنارہی۔ قابل ذکرہے کہ آرایس ایس کی ذیلی تنظیم کے سربراہ اندریش کمارپروگرام میں شرکت کیلئے پونے میں موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 3سال قبل سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ زمین کے مالکانہ حقوق کے معاملے میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرتے ہوئے فیصلہ جلدجاری کریگی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -لکھنؤ:3ٹرکوں میں خوفناک تصادم،3افرادزندہ جل گئے

شیئر: