Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس ثاقب نثار آج سبکدوش ہونگے

اسلام آباد.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار جمعرات 17جنوری کو سبکدوش ہو جائیں گے نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جمعہ کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس تھے۔ 31دسمبر2016 کو عہدہ سنبھالا تھا۔ وفاقی سیکرٹری قانون بھی رہے۔ان کے والد میاں نثار لاہور میں ایڈووکیٹ تھے۔ 1980 میں لاہورہائیکورٹ میں بطور وکیل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1998میں لاہورہائیکورٹ کے جج بنے۔ 19 فروری 2010 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔سبکدوش چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔ جس سے سینیئر جج صاحبان اور وکلا خطاب کریں گے۔

شیئر: