Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے فوجی انخلا کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا،وائٹ ہاوس

  واشنگٹن ...وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ شمالی شام کے شہر منبج میں داعش کے حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے باجود صدر ٹرمپ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔حملے میں 2 امریکی فوجی، پینٹاگان کا ایک سول ملازم اور ایک کنٹریکٹر ہلاک ہوا ۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔دریں اثناء امریکی نائب صدر مائیک پنس نے شام میںداعش کو شکست سے دوچار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ واشنگٹن میںسفارت کاروں سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ شام میں داعش شکست کھا گئی ۔ ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ منبج میں خودکش حملے میں 5 امریکی فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے ۔

شیئر: