Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ ٹرین :داخلی عازمین کو سفر میں ترجیح دینے کا مطالبہ

    مکہ مکرمہ- -  - - داخلی  عازمین کے معلمین کی رابطہ کونسل نے  مشاعر مقدسہ ٹرین انتظامیہ سے  کہا ہے کہ وہ امسال  اندرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عرفات سے مزدلفہ اور  منیٰ کے سفر میں ترجیح دے۔  ابتدائی  پانچ گھنٹے خارجی  حجاج کیلئے مختص ہیں جس کی وجہ سے داخلی  عازمین کو بے حد پریشانی ہوتی ہے۔  اسی وجہ سے  مشاعر مقدسہ میں  غیر معمولی اژدحام کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ اژدحام سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ  ابتدائی پانچ گھنٹے  صرف داخلی  عازمین کیلئے مختص ہوں اور  انہیں جاری کئے جانے والے  ٹکٹ کا تناسب 5 کے بجائے 10 فیصد کردیا جائے۔  مکہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ  داخلی عازمین کو مشاعر مقدسہ ٹرین پر چڑھتے وقت شدید  اژدحام کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ داخلی اور خارجی عازمین کیلئے مختص اوقات  ایک جیسے ہوگئے ہیں۔  بہتر ہوگا کہ  منیٰ سے عرفات کیلئے  صبح  5 سے 10 بجے تک  صرف داخلی عازمین  کو مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے  بھیجنے کا اہتمام کیا جائے۔  خارجی حجاج کو  وقت کے حوالے سے کوئی  مسئلہ نہیں ہوتا۔ انہیں صبح  10 بجے کے بعد بھی لے جایا جاسکتا ہے۔  ایک تجویز یہ بھی پیش کی  گئی کہ اب تک داخلی عازمین کو 5 فیصد ٹکٹ دیئے جاتے  رہے ہیں ان کی تعداد بڑھا کر 10 فیصد کردی جائے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  -قطب شمالی میں مشترکہ گیس منصوبے کے قیام کیلئے روس اور سعودی عرب میں مذاکرات

شیئر: