Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں

کراچی... شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ گزشتہ روز ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمران کو اغوا کرلیا گیا۔ ایسٹ زون پولیس کے سامنے مغوی کو تاوان کے بعد چھوڑا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان تاوان ملنے کے بعد مغوی عمران کو چھوڑ رہے ہیں جبکہ پولیس قریب ہی موجود ہے۔مغوی عمران کے والد نے کہاکہ میرے بیٹے کو شارع فیصل پر ریسٹورنٹ سے اغوا کیا گیا۔اغوا کار گاڑی میں سوار تھے ان کے پاس بڑے اور چھوٹے ہتھیار تھے۔مغوی عمران کے مطابق ملزمان مجھے سپرہائی وے، دو دریا اور گھارو میں لے کر گھماتے رہے ۔تاوان ملنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے مغوی عمران کو3 گھنٹے تک شہر کے مختلف علاقوں میں گھمانے کے بعد کراچی کے علاقے قیوم آباد میں چھوڑا۔ پولیس ملزمان کو تلاش کرتے ہوئے ان تک پہنچ گئی تھی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شیئر: