ایف بی آر کی شہریوں کے شجرۂ نسب تک رسائی ہوگی؟
اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کو شہریوں کے شجرۂ نسب تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسروں کے نام پر جائداد بنانے اور دھوکا دہی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے حکومت نے ٹیکس حکام کو شہریوں کے شجرۂ نسب تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے سراغ لگایا ہے، جس کے مطابق کئی بڑے ٹیکس دہندگان نے دوسروں کے نام پر جائدادیں بنارکھی ہیں، اس حوالے سے رواں ہفتے وزیر خزانہ اسد عمر کو بریفنگ بھی دی گئی تھی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مسئلے کا ایک حل نادرا کے پاس موجود ہے، یعنی ایف بی آر کو شہریوں کے شجرۂ نسب تک رسائی دے دی جائے۔