Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مفاہمتی عمل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے‘ پاکستان

اسلام آباد:  افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی خصوصی نمایندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مفاہمتی عمل سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمے داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان کے مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔  اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا طالبان براہ راست مذاکرات میں سہولت کاری پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:- - - - -جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شیئر: