چھوٹے اداروں کیلئے نئی قومی حکمت عملی تیار کرلی گئی
18جنوری 2019ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کی شہ سرخیاں
٭مکانات بنوانے کیلئے درخواست دینے والے ایک لاکھ سعودیوں کیلئے قرضوں کی فوری منظوری
٭دھماکہ خیز اشیاء رکھنے والے کو 30برس اور دہشتگردی سے ہمدردی کا اظہار کرنیوالے کو 8برس قید کی سزا کا فیصلہ
٭عمان میں اجلاس،یمنی قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے کیلئے گفت و شنید
٭مجلس شوریٰ نے وزارت تجارت سے انسداد جعلسازی حکمت عملی تیار کرنے کا مطالبہ کردیا
٭عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوجانے پر تھریسامے نے اپوزیشن کو تعاون کی پیشکش کردی
٭مظاہرین نے سوڈانی صدر عمر البشیر کے استعفے کا مطالبہ کردیا، سوڈانی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا
٭وزارت تعلیم نے نئی کتابوں اور نیا کورس چھپوانے کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے
٭جارجیا کی پارلیمنٹ نے خطے میں قیام امن سے متعلق سعودی عرب کی مساعی پر خراج تحسین پیش کیا
٭طائف ایوان تجارت کے انتخابات ،8امیدوار کامیاب، کوئی بھی خاتون کامیاب نہیں ہوئی