Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا ہند ون ڈے سیریز میں دلچسپ اتفاق

میلبورن:ہند آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوران دلچسپ اتفاق دیکھنے میں آیا جب تینوں میچوں کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتان ایک ہی حریف بولر کا نشانہ بنے ۔ہندوستانی بولر بھونیشور کمار نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو نشانے پر لئے رکھا جبکہ آسٹریلیا کے بولر جھے رچرڈ سن نے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو اپنا ہدف بنا ئے رکھا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں کے دوران ایرون فنچ بھونیشور کمار کا نشانہ بنے اور صرف16 رنز ہی بنا پائے ۔ دوسری جانب جھے رچرڈ سن جو کیریئر کی پہلی سیریز کھیل رہے تھے پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی کو آوٹ کرنے کے بعد اسے اپنے لئے یادگار وکٹ قرار دے کر سیریز کے بقیہ میچوں بھی ہندوستانی کپتان کی وکٹ حاصل کرنے کے عزم ظاہر کر چکے تھے ۔ انہوں نے دوسرے اور تیسرے میچ میں بھی ویرات کوہلی کو آوٹ کیا۔ہندوستانی کپتان ایرون فنچ کی نسبت بیٹنگ میں کامیاب رہے اور انہوں نے ایک سنچری سمیت153رنز اسکور کئے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: