Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: راجر فیڈرر اور سیرینا ولیمز تیسرے راونڈ میں

میلبورن: عالمی نمبر ون سرب ٹینس اسٹار نوواک ڈوکووچ فرانس کے جو ولفرائڈ سونگا کو جبکہ امریکہ کی سیرینا ولیمز کینیڈا کی ایوگنی بوشارڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ اس سال کے دفاعی چیمپیئن تو راجر فیڈرر ہیں تاہم نوواک ڈوکووچ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہےاور وہ اپنی کامیابیوں سے اس کا ثبوت دے رہے ہیں۔ سرب کھلاڑی نے فرانسیسی حریف کا بڑی آسانی سے ہرایا اور ان کی کامیابی کا اسکور 6-3،7-5اور6-4رہا۔ دوسرے سیٹ میں سونگا نے کچھ مزاحمت کی اور اسکور کو 7-5 تک لے جانے میں کامیاب رہے تاہم ڈوکووچ نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ دوسری جانب خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوران سابق چیمپیئن سیرینا ولیمز نے اپنی کینیڈین حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد6-2اور6-2سے زیر کر لیا ۔سرینا بھی اس مرتبہ اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں اور بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے کامیابی کیلئے پر اعتماد دکھائی دیتی ہیں۔دوسری جانب ان کی بڑی بہن وینس ولیمز بھی اپنا میچ جیت کر تیسری راونڈ تک رسائی حاصل کر چکی ہیں ۔ عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ نے بھی تیسرے راونڈ کا میچ جیت لیا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: