Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے 5چیمبرز اور جدہ ایوان تجارت میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

تاجروں کو سہولت فراہم کرنے ، معلومات کے تبادلے اور باہمی کاروبار میں سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق
جدہ (جاوید راہو) پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کے اختتام پر جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کے 5 چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ان میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا اور ہری پور کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت یہ چیمبرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ یہ چیمبرز تاجروں کو سہولت فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے، اور دونوں ممالک کے درمیان کاروبار میں آسانی کےلئے سہولتوںکے حوالے سے فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کریں گے۔جدہ چیمبر کی جانب سے نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن محمد ابراہیم بترجی اور وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زیاد البسام نے یادداشتوں پر دستخط کئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چیمبروں کے متعلقہ صدور نے دستخط کئے۔سعودی برآمداتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہونے والے اجلاسوں میں 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی۔کمیشن کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے اور نئے تجارتی امکانات پر غور کرنا تھا۔

شیئر: