ریاض ۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود ریاض شاخ کے افسران نے متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے الخرج،الافلاج اور وادی الدواسر سمیت ریاض کی متعدد کمشنریوں میں چھاپے مارے ۔ سعودائزیشن کے ضوابط کی پابندی کی بابت پوچھ گچھ کی گئی۔193خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں جبکہ 106دکانداروںکو انتباہ جاری کیا گیا۔ 2423چھاپے مارے گئے۔اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17غیر ملکی گرفتار کئے گئے۔ حراج ابن قاسم میں چھاپے پر 44خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سعودیوں کی جگہ غیر ملکی کام کررہے تھے۔ گرفتار کرلئے گئے۔