Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹھی: بھوک، غربت اور بیماری مزید 4 بچوں کو کھا گئی

بدین: سندھ کے ضلع تھرپارکر میں مٹھی کے سول اسپتال میں غربت، بیماری اور بھوک نے مزید 4 بچوں کو اپنا شکار بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 بچوں کا انتقال ہوگیا جبکہ گزشتہ روز بھی 3 بچے فوت ہوگئے تھے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرنے والے بچوں میں 2 نوزائیدہ اور 2 کی عمر ایک دن بتائی گئی بچوں کی اموات کے بعد رواں ماہ غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ضلع تھر پارکر میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
 

شیئر: