امریکہ اور طالبان کے مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے؟
اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہوں ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین اور ہماری سوچ میں ہم آہنگی ہے ۔ سی پیک پر پاکستان اور چین ایک پیج پر ہیں ۔ چین اور ہمارے تعلقات بلندےوں کو چھونے والے ہیں ۔ چین کے ساتھ ہماری اسٹر یٹجک پارٹنرشپ ڈیولپ ہورہی ہے ۔جلد اکنامک رونز کا قیام عمل میں آئے گا۔ روس کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات میں بہتری کے روشن امکانات ہیں ۔ آنے والے دنوں میں روس سے ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امر یکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے ۔ بہت سے معاملات پر پاکستان اور امریکہ ایک پیج پر ہیں ۔ کوشش ہے کہ اس معاملے پر بات آگے بڑھے ۔خطے میں امن ہر فریق کے مفاد میںہے ۔