Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر ایجنسی: امن کمیٹی کے سربراہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خیبر ایجنسی: امن کمیٹی (باڑہ) کے سربراہ میر عالم آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے ضلع خیبر میں اچینی خوڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے خیبر ایجنسی کی امن کمیٹی کے سربراہ پر سرعام فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول پر ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب حملہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کی اور جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے میر عالم آفریدی 5 سال قبل بھی ارباب روڈ کے قریب خودکش حملے میں زخمی ہوئے تھے ۔
 

شیئر: