مدینہ کی ریاست عمران خان کے بس کی بات نہیں، نورین عارف
میاں نواز شریف کشمیریوں سے اور کشمیری ماں صاحب سے محبت کرتے ہیں۔ مدینہ کی ریاست عمران کے بس کی بات نہیں۔ قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر صنعت اور بہبود آبادی آزاد کشمیر نورین عارف اور دیگر مقررین نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر سعودی عرب کی طرف سے دئیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے لیے میاں نواز شریف نے فنڈز میں سب سے زیادہ اضافہ کیا۔ ڈپٹی کمشنراوورسیز سعودی عرب سے بنایا جائے۔ تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن آزادکشمیر سعودی عرب کے صدر حاجی احسان دانش نے کی۔ مہمان خصوصی وزیر صنعت اور بہبود آبادی نورین عارف تھیں جبکہ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر عارف صدر مسلم لیگ مظفر آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور پارٹی پر آزمائش کا وقت ہے۔ان شااللہ اس میں سرخرو ہو کر نکلیں گے۔