Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انڈر۔16 نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیت لی

دبئی: دبئی میں کھیلی جانیوالی5 ون ڈے کی سیریز میں پاکستان انڈر۔16کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 3-2 سے جیت لی۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں شیڈول سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا رہا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر212 رنز کی اننگز تراشی، نو میکفیڈن 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔ نکولس ڈیوس نے32 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے احمد خان اور عمر ایمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف 4 وکٹوں پر 46.1 اوورز میں پورا کر لیا۔ سمیر ثاقب نے کھل کر بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور56 رنز کی اننگز کھیل کر گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عمر ایمان 36 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جبکہ کاشف علی 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نومیکفیڈن نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب واحد ٹوئنٹی میچ میں اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: