Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:نومولود مردہ بچی کی گتھی؟

جدہ ۔۔۔۔ جدہ کے ایک محلے میں ایک عمارت کے قریب مردہ نومولودبچی پڑی ہوئی پائی گئی۔ جدہ کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ بچی کی اطلاع ایک مقیم ایشیائی شہری نے دی۔پولیس نے اس خاتون کے ساتھ پوچھ گچھ شروع کردی جو بچی کو زمین پر رکھ کر چلی گئی تھی۔ایک ایشیائی ڈرائیور نے اطلاع دی تھی کہ اس نے ایک نومولود کو زمین پر پڑے ہوئے دیکھا ہے۔ اس کے اطراف خون کے نشان بھی نظر آرہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بچی گر گئی ہوگی کیونکہ عمارت میں بھی خون کے نشان نظر آرہے ہیں۔ پولیس نے سراغ لگا کر دریافت کرلیا ہے کہ متوفی بچی کس فلیٹ سے گرائی گئی۔یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ لاوارث بچی کا حقیقی باپ کون ہے؟ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
 

شیئر: