Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا کنکشن کب نہیں کٹے گا؟

جدہ ۔۔۔ سعودی بجلی کمپنی نے اطمینان دلایا ہے کہ بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بھی ایسے کسی بھی مکان کی لائن نہیں کاٹی جائیگی جہاں کوئی مریض یا ایسا معذور ہو جو بجلی سے چلنے والے آلات پر منحصر ہو۔کمپنی نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں صارفین سے کہا ہے کہ اگر آپ کے گھر میں کوئی مریض یا معذور ہے اور وہ زندگی گزارنے کیلئے بجلی سے چلنے والے آلات استعمال کررہا ہے تو ایسی صورت میں بل ادا نہ کرنے پر بھی لائن نہیں کاٹی جائیگی۔ آپ لائن کٹنے کے حوالے سے خوفزدہ نہ ہوں۔
 

شیئر: