سکاکا : 4گوداموں میں آتشزدگی
سکاکا۔۔۔ یہاںآس پاس واقع 4گوداموں میں زبردست آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلال احمر کی 4ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے 4800مربع میٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے گوداموں میں لگی آگ پر قابو پالیا تاہم چاروں گودام تباہ ہوگئے۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔