Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا بچے بھی دہشت گرد ہو سکتے ہیں؟،خورشید شاہ

سکھر...پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے۔تمام چیزیں سامنے ہیں جس پر کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں ۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراءنے ساہیوال وا قعہ پر افسوس ناک بیانات د ئیے ۔ وزیراعظم عمران خان ان وزراءسے فوری طور پر استعفیٰ لیں۔انہوںنے سوال کیا کہ کیا بچے  بھی دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔فوجی عدالتوں سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ فوجی عدالتیں پہلے وقت کی ضرورت تھیں تاہم اب ملک میں مضبوط عدالتی نظام موجود ہے۔ موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں۔ ماضی میں دہشت گردی کے باعث پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کو سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن بھی قائم ہوگیا اور حکومت بھی طاقتور ہے جب کہ عدالتوں سے بھی بڑے بڑے فیصلے ہورہے ہیں۔
 

شیئر: