روس میں ’’جاسوس ماڈل‘‘ کے ریمانڈ میں3 دن کی توسیع
ماسکو: روس کی عدالت نے بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ماڈل نستیا ربکاکو جاسوسی کے الزام میں مزید 3 دن تک حراست میں رکھنے کی توسیع کردی۔ماڈل کو عدالت میں پیش کرکے مزید 3 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ماڈل کو مزید 3 دن کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ماڈل کو تشدد کرتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئی۔ماڈل نے پولیس کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کا انکشاف کرنے پر مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ماڈل نے گزشتہ برس ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے ثبوت اُن کے پاس موجود ہیں جو انہیں ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے ایک اہم ذمہ دار نے فراہم کیے تھے۔