Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ 4کا آفیشل نغمہ پسند نہیں کیا گیا

کراچی: کرکٹ کے پرستاروں نے نامور پاکستانی گلوکارواداکار فواد خان کی آواز میں گایا گئے پاکستان سپر لیگ 4کے آفیشل نغمے کو ناکام قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے اب تک پا کستان سپر لیگ کے 3 سیزن کامیابی سے جاری ہوچکے ہیں۔ شائقین کو جتنا انتظار پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا رہتا ہے اتنا ہی انتظار پی ایس ایل کے آفیشل نغمے کا بھی ہوتا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ سیزن کے گانے نامور گلوکار علی ظفر کی آواز میں تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کی تاہم پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ ’کھیل دیوانوں کا‘ میں اس بارعلی ظفر کے بجائے فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے تاہم شائقین کو فواد خان کی آواز میں گانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے نئے گانے کو مسترد کردیا۔ نئے گانے کا مذاق اڑاتے ہوئے نہ صرف شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے بلکہ بعض شائقین کو تو علی ظفر کی یاد بھی ستانے لگی ہے۔ ٹوئٹر ہینڈل نے پی ایس ایل4 کے نئے گانے کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا اس بار بھی علی ظفر کی آواز میں گانا ریکارڈ ہونا چاہئے تھا۔ایک صارف نے غصے میں لکھا پاکستان میں بہت اچھے گلوکار موجود ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فواد خان کو منتخب کیا اس سے بہتر تو طاہر شاہ کی آواز میں گانا ریکارڈ کرلیتے۔ پی ایس ایل کا علی ظفر کی آواز میں سب سے مقبول گانا"پھر سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا" کا مقابلہ فواد خان کا یہ گانا نہیں کرسکتا تاہم کچھ صارفین نے پی ایس ایل کے نئے گانے پر ہونے والی بے تحاشہ تنقید کو غیر ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہاں یہ گانا پچھلے گانوں کے مقابلے میں زیادہ اچھا نہیں لیکن اتنا برا بھی نہیں، لوگوں کو باتیں کرنے کے لئے کوئی موضوع چاہئے ہوتا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: