Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورے یوپی میں سماج وادی اور بی ایس پی اتحاد پر سماج انصاف ریلی

    لکھنؤ - - -سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کی اتحاد ریلی سماج انصاف یاترا کا آج پوری ریاست میں اہتمام کیا گیا ۔ پوری ریاست میںہر ضلع ہیڈ کوارٹر پر جوش و خروش کے ساتھ ریلی نکالی گئی ۔ سڑکوں پر2 پارٹیوں کے پرچم لہراتے نظر آئے۔ کافی دنوں کے بعد عوام میں سماج وادی اور بی ایس پی کا پرچم ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں بھی سماجی انصاف یاترا کو سماج وادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے روانہ کیا۔ اس وقت پارٹی دفتر میںجمع سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے کارکنوں کو دونوں پارٹیوں کے سربراہوں اکھلیش یادو اور مایاوتی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اسکے بعد انتہائی جوش و خروش کے ساتھ دونوں پارٹیوں کے پرچم لے کر کارکنان سڑکوں پر نکلے۔کارکن اتنے کثیر تعداد میں تھے کہ سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ کئی مقامات پر جام لگ گیا جس سے عوام بہت پریشان ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈاکٹرکی لاپروائی،مریض کے پینٹ کے اوپر ہی پلاسٹر چڑھا دیا

شیئر: