Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور سعودی عرب

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں۔ مثالی تعلقات کا نمونہ ہیں۔ دونوں ملک علاقائی و بین الاقوامی چیلنجوں اور مسائل کی بابت یکساں موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں سے آشنا کرنے کیلئے دونو ںملکوں کا وژن بھی مشترک ہے۔ دونوں برادر ملکوں کے ہوش مند قائدین مشترکہ اسٹراٹیجک مفادات اور دونوں برادر ملکوں کے عوام کی صلاح و فلاح والی اسکیموں اور پروگراموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ باہمی تعاون کا اظہار مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی مساعی سے واضح طریقے سے ہوا ہے۔
سعودی اماراتی رابطہ کونسل نے ابوظبی میں اپنا پہلا اجلاس کیا۔ کونسل کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت سعودی عرب کی طرف سے وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد التویجری اور امارات کی جانب سے وزیر امور کابینہ محمد القرقاوی نے کی۔مجلس عاملہ نے رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں منظور شدہ عزائم اسٹراٹیجک کے نفاذ کے طور طریقوں پر بات چیت کی۔ دونوں کی کوشش ہے کہ ایک دوسرے کو جوڑنے والے پروگراموں اور منصوبوں پر نظر رکھی جائے اور تمام شعبوں میں ترقی کے جامع مواقع سے احسن شکل میں استفادہ کیا جائے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: