Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیپالی گروہ گرفتار

نئی دہلی۔۔۔نیپالی لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنیوالے گروہ کا ماسٹر مائنڈ 33سالہ لوپسنگ لاما عرف لاما کوخصوصی پولیس دستے نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے جب وزیر آباد پہنچی تو وہ ایک عمارت میں گھس گیا اور پولیس کی گرفت سے بچنے کیلئے دریائے جمنا میں چھلانگ لگادی۔ تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار منجو ج بھی دریا میں کود گیا اور اسے دبوچ لیا۔ لاما پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں سرگرداں تھی۔پولیس کے مطابق لاما نیپالی لڑکیوں کو ملازمت کے بہانے دہلی لاکر یہاں سے بیرون ممالک تقریباً50ہزار سے 5لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا کرتاتھا۔دہلی خواتین کمیشن نے گزشتہ سال 25جولائی کو مونیرکا گاؤںسے 16نیپالی لڑکیوں کو بازیاب کرایا تھا۔ الزام ہے کہ ان لڑکیوں کو دہلی تک پہنچانے کا کام لاما ہی انجام دیا کرتا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران لاما نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کا دھندا گزشہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ نیپال سے لڑکیوں کو دہلی میں ملازمت کے بہانے لاکر ان کے ساتھ نازیباسلوک کیا جاتا اور بعد ازاں بیرون ممالک فروخت کردیا جاتا ہے۔ابتک تقریباً300نیپالی لڑکیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - - -پنجاب :چڑیا گھر کے شیروں نے باڑے میں کود نے والے شخص کو ہلاک کردیا

شیئر: