بہار: آرا اسٹیشن پر فوجی سمیت 2افراد فائرنگ میں زخمی
آرا۔۔۔آرا ریلوے اسٹیشن پربدمعاشوں نے فوجی اور اس کے دوستوں کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت کرنے پر لٹیروں نے ان پر فائرنگ کردی جس میں فوجی سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔گولی فوجی کے کمر کے اوپر اور اس کے دوست کے ہاتھ میں پیوست ہوگئی۔ دونوں کو فوراً علاج کیلئے پٹنہ اسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاع کے مطابق فوجی کو اس کا دوست اسٹیشن چھوڑنے کیلئے آیا تھا جہاں دونوں بدمعاشوں کی فائرنگ کا شکار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی جی آر پی ، آر پی ایف اور نوادہ تھانے کی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے پولیس کو 7.65ایم ایم کے خالی کارتوس ملے ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔